RSS Parrot

BETA

🦜 Daily Pakistan - عرب دنیا

@dailypakistan.com.pk.rss.arabworld@rss-parrot.net

I'm an automated parrot! I relay a website's RSS feed to the Fediverse. Every time a new post appears in the feed, I toot about it. Follow me to get all new posts in your Mastodon timeline! Brought to you by the RSS Parrot.

---

Get the latest News from the Middle East: breaking news, features, analysis , Saudi arabia, UAE, Qatar, Kuwait, Behrain

Your feed and you don't want it here? Just e-mail the birb.

Site URL: dailypakistan.com.pk/rss/arabworld

Feed URL: dailypakistan.com.pk/rss/arabworld

Posts: 105

Followers: 1

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد انتقال کر گئے

Published: September 21, 2026 08:48

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی کے حکمراں، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِاعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم آج (پیر کی) صبح انتقال کر گئے۔

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

Published: September 21, 2026 07:09

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے۔

ریاض پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، سعودی دفاع نے فضا میں تباہ کردیا

Published: September 20, 2026 06:49

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے حوثیوں کے خلاف لڑنے والے اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے ہفتے کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب بیلسٹک میزائل داغا، جسے سعودی فضائی دفاع نے کامیابی سے فضا میں تباہ کردیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا شہریوں کو اہم انتباہ،  پیغام شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

Published: September 20, 2026 05:48

جدہ (مزحمد اکرم اسد) سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔

او آئی سی کی پاکستان میں مسجد پر دہشت گرد بم دھماکے کی شدید مذمت

Published: September 20, 2026 05:47

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔

سعودی عرب: دہشت گردی کے جرم میں پاکستانی کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا

Published: September 17, 2026 07:43

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے علاقے القصیم میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا. سعودی وزارت داخلہ کے مطابق منگل کے روز علاقے القصیم میں پاکستانی شہری سلیمان امجد کو سزائے موت دی گئی. سلیمان امجد نے…

سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے اضافی خام تیل کی فراہمی کی پیشکش، تیل کی قیمتوں میں کمی

Published: September 17, 2026 05:49

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کم ہونے کے بعد جمعرات کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

مقدس مقامات کا تحفظ سرخ لکیر ہے: سعودی فوجی اتحاد

Published: September 16, 2026 08:23

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔

مقدس مقامات کی جانب حملوں پر او آئی سی برہم، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان

Published: September 16, 2026 06:42

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی تعاون تنظیم نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثیوں کے مبینہ حملوں اور سعودی عرب کے خلاف جاری کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کا تیل ذخیرہ چند دن کا رہ گیا، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

Published: September 15, 2026 13:13

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے اگر چند دنوں میں بحیرہ احمر تک تیل پہنچانے والی اپنی اہم مشرقی مغربی پائپ لائن بحال نہ کی تو برآمدات کے لیے موجود تیل کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں عالمی تیل سپلائی میں 4 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

سعودی ولی عہد آج مصری صدر سے ملاقات کریں گے

Published: September 15, 2026 05:15

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر کے ایوانِ صدر نے اعلان کیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی منگل کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میزبانی کریں گے۔

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

Published: September 15, 2026 04:41

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی

Published: September 15, 2026 04:19

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) حوثیوں نے سعودی عرب کے تین شہروں پر حملے کر دیئے، حملوں میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

تیل تنصیبات پر حملے کی گونج، سعودی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

Published: September 13, 2026 08:41

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ میں اتوار کو کاروبار کے آغاز پر نمایاں کمی دیکھی گئی، جسے گزشتہ ہفتے ملک کی اہم مشرقی-مغربی تیل پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملوں کا ابتدائی مارکیٹ ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔

سعودی ولی عہد کے امریکی صدر سے رابطے، ٹرمپ نے یمن کے حوثیوں کیخلاف کارروائی سے انکار کردیا، امریکی میڈیا

Published: September 11, 2026 07:58

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف حملوں سے متعلق سعودی ولی عہد کی درخواست مسترد کر دی۔

سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر کو چھٹی کا اعلان

Published: September 9, 2026 16:22

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر 2026 کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی کابینہ نے حوثیوں کے جارحانہ رویئے و مجرمانہ اقدامات مسترد کر دیئے

Published: September 9, 2026 08:19

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی کابینہ نے حوثی ملیشیا کے مسلسل جارحانہ رویئے اور مجرمانہ اقدامات کو مسترد کر دیا۔

مجموعہ البصیرہ العزیزیہ کے زیرِ اہتمام ایمان افروز دعوتی و اصلاحی پروگرام ،قاری ذکاء اللہ سلیم ،قاری صہیب احمد کی خصوصی شرکت

Published: September 8, 2026 07:10

جدہ(محمد اکرم اسد) مجموعہ البصیرہ العزیزیہ (دعوہ سینٹر)، جدہ کے زیرِ اہتمام ایک نہایت شاندار، بابرکت اور ایمان افروز دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں جلیل القدر اہلِ علم و دعوت، قاری ذکاء اللہ سلیم حفظہ اللہ تعالیٰ اور قاری صہیب احمد میر…

دبئی؛ آئی سی اے پی کی سالانہ جنرل میٹنگ اور ممبران کی شناخت تقریب ،سفیر پاکستان  شفقت علی خان مہمان خصوصی تھے

Published: September 8, 2026 07:04

دبئی (طاہر منیر طاہر) آئی سی اے پی کی سالانہ جنرل میٹنگ اور ممبران کی شناخت کی تقریب کا باب دبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا۔

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے جانے والے غیرملکی کارکنوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی

Published: September 5, 2026 16:52

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے جانے والے غیرملکی کارکنوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی بعض حالات میں ملازمت کے قوانین کی خلاف ورزی پر نئے ورک پرمٹ کے حصول پر ایک سال کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

ابوظہبی: پاکستانی شہری نے ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی

Published: September 4, 2026 12:14

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ابوظہبی میں پاکستانی شہری نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے۔

شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم مقرر

Published: September 4, 2026 08:34

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم کردی گئی۔

سعودی عرب اور پاکستان میں سائبر سیکیورٹی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

Published: September 3, 2026 10:27

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب اور پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کا عملی مرحلہ شروع، پاکستانی ریئر ایڈمرل رشید شیخ ڈپٹی کمانڈر مقرر

Published: September 3, 2026 10:22

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد نے اپنے ہیڈکوارٹر سے باقاعدہ عملی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Published: September 1, 2026 16:23

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Published: August 31, 2026 08:32

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔

اسلامی جمہوریہ موریطانیہ سے تعلق رکھنے والے اسماعیل الشیخ احمد OIC کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب

Published: August 28, 2026 07:10

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی وزرائے خارجہ کونسل نے اپنے ۲۳ویں اجلاس جو او آئی سی ہیڈ کوارٹر جدہ میں منرود ہو اس غیر معمولی اجلاس میں اتفاق رائے سے اسلامی جمہوریہ موریطانیہ سے تعلق رکھنے والے اسماعیل الشیخ احمد کو OIC کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا جو…

ایران جنگ کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں 32 فیصد کمی

Published: August 26, 2026 10:46

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسافروں کی آمد میں تقریباً ایک تہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی کی قلندیا میں انروا ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی چھاپے اور خالی کرانے کی شدید مذمت

Published: August 26, 2026 09:40

جدہ ( محمد اکرم اسد ) اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے مقبوضہ یروشلم کے شمال میں قلندیا کے علاقے میں اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی قابض حکام کے چھاپے اور اسے…

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کیطرف سے مقبوضہ یروشلم میں "ای ون پلان" کے تحت 1,234 آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی ٹینڈر کی مذمت

Published: August 21, 2026 04:16

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تتعاون تنظیم OIC کے سیکرٹری جنرل، حسین ابراہیم طہ نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد "ای ون پلان" کے تحت 1,234 نئی آبادکاری یونٹس کی تعمیر کے ٹینڈر کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں بڑا بحری اتحاد، 39 ممالک ایک پلیٹ فارم پر آگئے

Published: August 14, 2026 07:13

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی قیادت میں قائم کیے جانے والے کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد میں شامل 39 ممالک کے نمائندوں نے جدہ میں تیسرے منصوبہ بندی اجلاس میں شرکت کی ہے۔

سعودی عرب نے پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے افراد کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دیدی

Published: August 13, 2026 08:43

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) رکھنے والے افراد کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب; ریاض میں صوفے کے کارخانے میں آتشزدگی، 16 بنگلہ دیشی جاں بحق

Published: August 10, 2026 11:18

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں صوفے کےکارخانے میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 16 بنگلہ دیشی شہری جاں بحق ہوگئے۔

مکہ مکرمہ، شہزادہ بندر بن منصور بن عبداللّٰہ بن جلاوی کی والدہ انتقال کرگئیں

Published: August 9, 2026 04:22

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہزادہ بندر بن منصور بن عبداللّٰہ بن جلاوی آل سعود کی والدہ انتقال کرگئیں۔

او آئی سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے" کا خیرمقدم

Published: August 9, 2026 04:08

جدہ (محمد اکرم اسد) تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے مملکت سعودی عرب، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ ترکیہ کے درمیان "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے" پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل نے اس اہم اسٹریٹجک…

سعودی عرب کا کنگ ڈم ٹاور پاکستانی، سعودیہ اور ترکیہ کے پرچموں کے رنگوں میں رنگ گیا

Published: August 8, 2026 04:03

ریاض (وقارنسیم وامق) سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اہم دفاعی معاہدے کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت کنگڈم ٹاور کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا۔

دبئی اور شمالی امارات میں جمہوریہ فلپائن کے قونصل  جنرل اور  قونصلیٹ سٹاف نے وسٹا میری ٹائم کا دورہ کیا

Published: August 8, 2026 03:53

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دن دبئی اور شمالی امارات میں جمہوریہ فلپائن کے قونصل جنرل اور قونصلیٹ سٹاف نے وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کا دورہ کیا- وفد میں فلپائن کے قونصل جنرل The Ambrosio Brian F. Enciso III شامل تھے جن کا وسٹا میری ٹائم کے سی ای…

وزیراعظم شہبازشریف کی مکہ مکرمہ میں قصرالصفاآمد ، سعودی ولی عہد نے استقبال کیا

Published: August 7, 2026 10:22

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی مکہ مکرمہ میں قصرالصفاآمدہوئی ہے ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

Published: August 7, 2026 06:29

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے دورۂ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

حملے کا خدشہ، سعودی عرب نے ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا

Published: August 7, 2026 04:36

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ مملکت میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا

Published: August 6, 2026 08:29

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا۔

سعودی عرب پہنچنے والے عمرہ زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر

Published: August 5, 2026 05:08

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت حج و عمرہ نے 2025 کے دوران بیرونِ ممالک سے سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کے اعدادوشمار جاری کر دیے، جن کے مطابق ایک کروڑ 80 لاکھ افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، جبکہ پاکستانی عمرہ زائرین تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر…

پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف

Published: August 4, 2026 07:55

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف کرا دیئے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیئے

Published: August 2, 2026 15:02

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کئی ماہ کی غیر یقینی صورتحال کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزوں کے اجراء میں نرمی کر دی ہے۔

جامع امن منصوبے پر مکمل عمل درآمد ضروری، سعودی عرب کا غزہ سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم

Published: August 1, 2026 03:42

ریاض ( وقار نسیم وامق) سعودی عرب نے غزہ پٹی میں غیر مسلح کرنے سے متعلق تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور معاہدے کے حصول کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

پاکستان اور ترکی سمیت 14 ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں کثیرالملکی بحری دفاعی اتحادکی حمایت کردی

Published: July 30, 2026 18:44

ریاض: (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے جمعرات کو بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کے راستوں کے تحفظ کے لیے ایک کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد (Maritime Defence Coalition) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے نئے سفیر کا تقرر کر دیا

Published: July 30, 2026 13:58

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے پاکستان کے لیے نئے سفیر کی تقرری کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) راجح بن طامی البقمی کو اس اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

سعودی عرب کی عراق میں جوابی دفاعی کارروائی،  اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزارت خارجہ

Published: July 29, 2026 06:30

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ عراق میں مخصوص اہداف پر سعودی مسلح افواج کی کارروائی بین الاقوامی قانون کے مطابق حقِ دفاعِ خود کے تحت کی گئی جبکہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ کشیدگی نہیں چاہتا لیکن اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں…

سعودی عرب نے پاکستان کے لئے نئے سفیر کی تقرری کر دی

Published: July 29, 2026 04:16

ریاض (وقار نسیم وامق) مملکتِ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے نئے سفیر کی تقرری کر دی ہے, راجح بن طامی البقمی نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

عراقی سرزمین سے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے ناکام بنا دئیے گئے

Published: July 27, 2026 15:25

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے اور ریاض میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سعودی عرب میں  تعلیم کے نئے قانون کی منظوری، نجی تعلیمی اداروں میں کو-ایجوکیشن کی اجازت

Published: July 26, 2026 13:02

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے K-12 تعلیمی نظام میں بڑی اصلاحات متعارف کرواتے ہوئے نئے عام تعلیمی قانون کے ایگزیکٹو اور ریگولیٹری ضوابط کی منظوری دے دی ہے۔

یو اے ای ؛اگست میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا امکان

Published: July 26, 2026 06:29

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں اگست کی پبلک ہالی ڈے کے حوالے سے رہائشیوں کے لیے اہم خبر ہے،جہاں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر تین روزہ ویک اینڈ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قطر کا ایران پر حملوں کا الزام، نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانے کا مطالبہ

Published: July 21, 2026 10:42

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کی حکومت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خطوط میں اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کی مکمل قانونی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہوئے تمام نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کردیا

Published: July 20, 2026 18:03

صنعاء (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن کے حوثی باغیوں نے پیر کے روز سعودی عرب کے خلاف فوری طور پر مؤثر سمندری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے عالمی تیل کی رسد میں مزید خلل پڑ سکتا ہے، جو پہلے ہی آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے آئل…

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کروا دیا

Published: July 20, 2026 17:23

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ اب ایک ہی ویزے پر سال بھر میں جتنی بار چاہئیں عمرہ کر سکیں گے۔

عمرہ زائرین کی تعداد میں 22 فیصد سے زیادہ اضافہ، پاکستانی معتمرین سب سے زیادہ

Published: July 18, 2026 20:49

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور معتمرین میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔

قطر نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی میں شامل ہونے کی اسرائیلی میڈیا کی خبروں کو مسترد کر دیا

Published: July 16, 2026 20:23

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شامل ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

سعودی عرب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 پاکستانی جاں بحق

Published: July 15, 2026 16:31

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی غیر اعلانیہ اور غیر متوقع دورے پر قطر پہنچ گئے

Published: July 15, 2026 13:58

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آبنائے ہرمز میں کشیدہ صورت حال اور امریکا ایران کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملوں کے تناظر میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سعودی عرب کا نیا "پیکیج ویزا" متعارف، پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہری مستفید ہوں گے

Published: July 14, 2026 14:43

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کے لیے نیا "پیکیج ویزا" پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، اردن، مصر اور میکسیکو کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا آفس دوبارہ فعال

Published: July 14, 2026 14:01

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مدینہ منورہ میں نادرا آفس دوبارہ فعال کردیا گیا۔

خلیج تعاون کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت

Published: July 14, 2026 09:35

ریاض (وقار نسیم وامق) خلیج تعاون کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے سخت کارروائی کا مطالبہ خلیج تعاون کونسل نے سعودی عرب کےجنوبی علاقے پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. خلیج تعاون…

سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل اور ڈرون حملہ، سعودی دفاعی نظام نے حملہ ناکام بنا دیا

Published: July 13, 2026 19:10

ریاض/ صنعاء (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ توانائی اویس لغاری کی سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات

Published: July 13, 2026 10:41

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان اور سعودی عرب نے مالیاتی، سرمایہ کاری، توانائی اور بجلی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، ریاض میں ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں ممالک نے اقتصادی شراکت داری کو نئی سمت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

قطر کا شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر 4روزہ سوگ کا اعلان

Published: July 12, 2026 09:18

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر نے شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر 4روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے

Published: July 12, 2026 06:22

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جدہ میں پاکستانی مینگو فیسٹیول، سعودی شہریوں نے چونسہ، سندھری اور انور رٹول کو دنیا کے بہترین آم قرار دے دیا

Published: July 10, 2026 16:34

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی آموں کی خوشبو اور ذائقے نے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

مصری خاتون نے 83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کر کے سب کو حیران کر دیا

Published: July 9, 2026 13:43

قاہرہن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر کی 83 سالہ خاتون اَمل اسماعیل عبدو نے یہ ثابت کر دیا کہ علم حاصل کرنے اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے عمر کبھی رکاوٹ نہیں بنتی۔

سعودی عرب پاکستانی مینگو فیسٹیول ،آج دمام اور جدہ میں افتتاح ہو گا

Published: July 9, 2026 08:42

جدہ (محمد اکرم اسد سے) خلیج ممالک اور سعودی عرب میں پاکستانی آموں کا موسم آیا ہوا ہے، سعودی مارکیٹ مختلف قسم کے آموں سے بھرنے لگی ہے جبکہ اس سال آم کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا

Published: July 8, 2026 05:07

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

فضائی دفاعی نظام میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے: کویتی فوج

Published: July 8, 2026 05:03

کویت سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کویتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاع کا نظام اس وقت دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔

قطر نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا

Published: July 7, 2026 20:55

دوحہ: (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایران کو اس کا ذمہ دارقرار دیا۔

بڑی خوشخبری: سعودیہ نے ایشیا کیلیے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی

Published: July 6, 2026 18:30

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا سے جنگ بندی معاہدے کے بعد ایران کے آبنائے ہرمز کھول دینے سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں نہ صرف استحکام آیا بلکہ بڑی کمی بھی واقع ہونا شروع ہوگئی۔

اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

Published: July 5, 2026 20:43

ریاض: (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپیک پلس ممالک نے اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال

Published: July 5, 2026 18:01

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی دیّر بندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

حوثیوں کا یمن کی سعودی نواز حکومت کے فوجیوں پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک

Published: July 5, 2026 13:14

صنعاء (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یمن حکومت کے فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں کم از کم 14 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے درمیان معاہدہ، جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا اعلان

Published: July 2, 2026 06:41

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور انفرا سٹرکچر کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیئے گئے، جس کے تحت جدہ میں ایک جدید بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر…

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق، اہم یادداشت پر دستخط

Published: July 1, 2026 18:16

ریاض (وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی جس میں مختلف امور سمیت دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیکورٹی معاملات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے اہم یادداشت پر دستخط کیے…

سعودی عرب میں رشوت ستانی پر 130 ملازمین گرفتار

Published: July 1, 2026 13:21

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں اینٹی کرپشن اتھارٹی نے پانچ مختلف وزارتوں کو اختیارات کا غلط استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں 130 افسران اور ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Published: July 1, 2026 06:23

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں جولائی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی ریاض پہنچ گئے

Published: June 30, 2026 20:53

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے دورے پر گئے وزیر داخلہ محسن نقوی ریاض پہنچ گئے۔

شام غیر ملکی سازشوں کی تجربہ گاہ نہیں، احمد الشرع

Published: June 30, 2026 19:25

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ شام نہ تو "غیر ملکی سازشوں کی تجربہ گاہ" ہے اور نہ ہی "دوسروں کے عزائم کی تکمیل کا میدان ہے"۔

غسل کعبہ ، سعودی  فرمانروا  کی نیابت کرتے ہوئے نائب گورنر مکہ مکرمہ نے اعزاز حاصل کیا

Published: June 30, 2026 10:27

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی سالانہ بابرکت روح پرور تقریب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز آل سعود نے کعبتہ اللہ کو غسل دینے کا اعزاز…

سعودی عرب میں روزگار کیلیے مقیم غیرملکی ملازمین کو آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی

Published: June 28, 2026 18:33

ریاض (ٖڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں روزگار کیلیے مقیم غیرملکی ملازمین کو ڈیڈ لائن دے دی گئی، 30 جون کے بعد ایکسپائر ورک پرمٹ رکھنے والے کارکنان کو ریکارڈ سے خارج کردیا جائے گا۔

سعودی عرب میں آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 مسافر جاں بحق

Published: June 28, 2026 17:55

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا پائلٹ سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے سعودی وزارت توانائی کے ترجمان کے مطابق سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے لیے روانہ ہوا تاہم کچھ دیر کے بعد فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا…

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو قومی اعزاز ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا

Published: June 28, 2026 06:37

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنیئر عبداللہ بن عامر السواحہ کو قومی اعزاز ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے نائب سفیر معظم علی اور دیگر سفارتی افسران کے…

سعودی کابینہ نے مملکت میں غیرملکیوں کے لیے جائیداد کی ملکیت سے متعلق قانون کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز کی منظوری دے دی

Published: June 25, 2026 04:17

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے منگل کو جدہ میں منعقدہ اجلاس میں مملکت میں غیرملکیوں کے لیے جائیداد کی ملکیت سے متعلق قانون کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے

Published: June 24, 2026 20:59

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے دنیا بھر سے ایک ہزار عمرہ زائرین کی منظوری دے دی ہے۔

یو اے ای کا مخصوص ملک کے شہریوں کیلیے ’ویزا آن آرائیول‘ کا اعلان

Published: June 24, 2026 18:22

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مخصوص ملک کے شہریوں کیلیے ویزا آن آرائیول یعنی ملک آمد پر ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطر

Published: June 24, 2026 09:06

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔

آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: مارکو روبیو

Published: June 24, 2026 04:03

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ میں روضۂ رسولﷺ پر حاضری

Published: June 22, 2026 10:14

ریاض(وقار نسیم وامق) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب آمد مدینہ منورہ میں روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی، نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکہ 54 افراد زخمی، 18 لاپتہ

Published: June 22, 2026 03:38

دوحہ (ویب ڈیسک) قطر کے اہم ایل این جی یعنی مائع قدرتی گیس کے پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی میں حکام کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں۔

لبنانی عوام مسلسل جنگ، ہلاکتوں اور تباہی سے تنگ آ چکے ہیں، رکن پارلیمان

Published: June 20, 2026 18:49

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان کی رکن پارلیمنٹ نجات عون صليبا نے کہا ہے کہ لبنانی عوام مسلسل جنگ، ہلاکتوں اور تباہی سے تنگ آ چکے ہیں اور اب مزید خونریزی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

متحدہ عرب امارات میں منشیات فروشی کا بڑا منصوبہ ناکام، پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت 24 افراد گرفتار

Published: June 17, 2026 12:59

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں حکام نے منشیات فروشی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے24 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Published: June 16, 2026 16:28

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی طبی ماہرین کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

مسجد الحرام میں بابرکت تقریب، غلافِ کعبہ کی تبدیلی، روح پرور مناظر نے دل موہ لیے

Published: June 16, 2026 16:23

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) مسجد الحرام میں نئے ہجری سال 1448ھ کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف (کسوہ) تبدیل کر دیا گیا۔

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

Published: June 15, 2026 20:53

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا گیا۔

کویت کے سابق وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو منی لانڈرنگ کے جرم میں قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

Published: June 15, 2026 20:08

کویت (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرداخلہ اوروزیر دفاع شیخ طلال الخالد کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔

سعودی عرب میں محرم الحرام کے چاند کا اعلان، نیا اسلامی سال کل سے شروع ہوگا

Published: June 15, 2026 17:17

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

~ 5 additional posts are not shown ~