🦜 سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
@www.suchtv.pk@rss-parrot.net
I'm an automated parrot! I relay a website's RSS feed to the Fediverse. Every time a new post appears in the feed, I toot about it. Follow me to get all new posts in your Mastodon timeline!
Brought to you by the RSS Parrot.
---
Urdu Newsپاکستان اور دنیا بھر کی تازه ترین اردو خبریں، بریکنگ نیوز کھیل، صحت، تفریح اور ٹیکنالوجی کی خبروں کے لیے سچ ٹی وی کی ویب سائٹ وزٹ کریں
Your feed and you don't want it here? Just
e-mail the birb.
ہری پور: 500 طلبہ کی مفت ڈیجیٹل تربیت مکمل، 30 سے زائد کو ملازمتوں کی پیشکش
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/kp-fata/item/159214-500-students-complete-free-digital-skills-training-at-rankinggrow-ceremony-in-haripur.html
Published: October 10, 2026 10:40
ڈیجیٹل شعبے میں نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے رینکنگ گرو نے 500 طلبہ پر مشتمل دو ماہ کے مفت تربیتی پروگرام کی تکمیل پر ہری پور میں تقریب منعقد کی۔ تقریب رینکنگ گرو ٹاور میں ہوئی، جس میں تعلیم، ٹیکنالوجی، میڈیا اور نوجوانوں کی ترقی سے…
کیا آپ مونگ پھلی کھانے کے ان کرشماتی فائدے سے واقف ہیں؟
https://www.suchtv.pk/urdu/health/item/159213-benifits-of-peanuts.html
Published: October 9, 2026 18:30
بیشتر افراد مونگ پھلی کھانا پسند کرتے ہیں۔ مونگ پھلی کو مختلف شکلوں میں کھایا جاتا ہے مگر کیا اس سے صحت کو کوئی فائدہ ہوتا ہے؟ حقیقت تو یہ ہے کہ مہنگی گریوں کے مقابلے میں سستی مونگ پھلی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مونگ پھلی کو…
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159212-pakistan-beats-srilanka.html
Published: October 9, 2026 18:27
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ…
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ نہیں چاہتے، یہ آخری آپشن ہونا چاہیے، بلاول بھٹو
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/sindh/item/159211-bilawal-bhutto-on-kpk.html
Published: October 9, 2026 18:13
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکیورٹی و کشیدہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی خبروں کے پیش نظر دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت نے صوبے میں گورنر راج لگنے سے روکا۔ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو…
یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی، صارفین پریشان
https://www.suchtv.pk/urdu/technology/item/159210-youtube-desk-top-version.html
Published: October 9, 2026 14:08
اگر آپ یوٹیوب کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے براؤزر پر استعمال کرتے ہیں تو جلد ویڈیو پلیئر بہت زیادہ مختلف محسوس ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے نئے ڈیسک ٹاپ ڈیزائن کی آزمائش کی جا رہی ہے جس میں کمنٹس سیکشن اور ویڈیو کی تفصیلات کو دائیں…
ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی، جنوبی افریقہ کی خاتون وکیل ‘ناوی پیلے’ نے نوبل امن انعام جیت لیا
https://www.suchtv.pk/urdu/world/item/159209-nobel-prize-for-peace.html
Published: October 9, 2026 14:02
جنوبی افریقہ کی خاتون وکیل اور جج ‘ناوا نیتھم ناوی پیلے’ کو امن کے فروغ اور بین الاقوامی قانون کے لیے خدمات کے اعتراف میں 2026 کے نوبل امن انعام سے نواز دیا گیا ہے۔ ناروے کی نوبل کمیٹی کے مطابق ناوی پیلے نے اپنے کیریئر کے آغاز میں نیلسن منڈیلا اور نسل…
مائیکروسافٹ نے نئے اے آئی ماڈلز، سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور طاقتور سرفیس لیپ ٹاپ الٹرا متعارف کرادیا
https://www.suchtv.pk/urdu/technology/item/159208-microsoft-powerful-window.html
Published: October 9, 2026 12:23
مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ذاتی کمپیوٹرز تک منتقل کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئے اے آئی ماڈلز، سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور طاقتور سرفیس لیپ ٹاپ الٹرا متعارف کرادیا ہے۔ کمپنی کا مقصد ایسے اے آئی ایجنٹس کو ونڈوز ڈیوائسز پر کام…
پاکستانی فورسز سعودی عرب میں صرف دفاعی مقاصد کے لیے موجود ہیں یمن پر پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159207-foreign-office-on-saudi-arabia.html
Published: October 9, 2026 12:10
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز سعودی عرب میں صرف دفاعی مقاصد کے لیے موجود ہیں تاہم یمن پر پاک فضائیہ کی کارروائی یا کسی اسٹرائیک کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پاکستان کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے، پاکستان کے اپنے رولز آف بزنس ہیں ہم نے سب چیزیں مشاورت سے…
ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے عباس آفریدی کی قیادت میں 7 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159206-pakistan-cricket-team.html
Published: October 9, 2026 11:57
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے عباس آفریدی کی قیادت میں 7 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ گرین شرٹس ٹائٹل کا دفاع کریں گے، 2025 کا فائنل پاکستان نے جیتا تھا۔ فیصلہ کن معرکے میں کویت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔…
پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159205-pm-shehbaz-on-saudi-arabia.html
Published: October 9, 2026 11:48
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودیہ کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا…
بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر ہوگئے
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159204-bilawal-and-rana-sana-ullah.html
Published: October 9, 2026 11:43
بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر ہوگئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رکن فاروق ایچ نائیک اور ن لیگ کے رکن آفتاب شیخ نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ جگہیں خالی ہوئی اور ان کی جگہ بلاول بھٹو زرداری اور…
پاکستانی افواج مختلف صلاحیتوں اور شعبوں میں کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159203-dgispr-on-saudi-arab.html
Published: October 9, 2026 11:37
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کی ضمانت قرار دیدیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے غیرجانبداری سے امریکا ایران جنگ بندی کے لیے اہم…
ورزش سے فٹنس اور بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
https://www.suchtv.pk/urdu/health/item/159202-exercise-and-blood-sugar.html
Published: October 8, 2026 18:14
روزانہ کی بنیاد پر کچھ وقت کے لیے ورزش کرنے سے دل اور نظام تنفس کی فٹنس بہتر ہوتی ہے جبکہ میٹابولک صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ جرنل فرنٹیئرز ان نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے افراد جو اپنا زیادہ تر وقت…
چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک نیا بہترین فیچر متعارف
https://www.suchtv.pk/urdu/technology/item/159201-chatgpt-new-feature.html
Published: October 8, 2026 17:34
دنیا کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں اب زیادہ تصاویر نظر آئیں گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے ایک نیا فیچر انٹیلی جنٹ یو آئی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ نیا یوزر انٹرفیس نئے جی پی ٹی 6 ماڈل کے ساتھ صارفین…
پاکستان سپر لیگ 12 کی کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159200-psl-12th-edition.html
Published: October 8, 2026 17:32
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 12 واں ایڈیشن 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک کھیلا جائے گا، جب کہ ایونٹ میں مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پی ایس ایل…
آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین اسٹاف لیول معاہدہ طے، 1.2 ارب ڈالر کی منظوری
https://www.suchtv.pk/urdu/business/item/159199-%D9%8Fpakistan-and-imf.html
Published: October 8, 2026 13:27
عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر جبکہ…
بجلی مہنگی کر دی گئی، عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ
https://www.suchtv.pk/urdu/business/item/159198-electricity-cost.html
Published: October 8, 2026 13:10
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کے ایف سی اے کی مد میں ایک ماہ کے لیے مہنگی کی…
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، سری لنکن کپتان کا کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159197-serilankan-test-captain.html
Published: October 8, 2026 13:03
سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دھنانجایا ڈی سلوا نے فوری طور پر ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دھنانجایا ڈی سلوا نے سلیکشن کمیٹی کو خط لکھ کر کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ دھنانجایا ڈی سلوا…
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/kp-fata/item/159196-security-forces-operation-in-n-wazristan.html
Published: October 8, 2026 12:54
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائیاں کی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی کارروائی میں…
آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور خلیج عمان میں بحری ٹریفک کی مکمل نگرانی ایرانی بحریہ کے پاس ہے: کمانڈر پاسداران انقلاب
https://www.suchtv.pk/urdu/world/item/159195-iran-on-strait-of-hormuz-control.html
Published: October 8, 2026 12:48
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے سیاسی نائب کمانڈر کرنل علی محمد کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل ہو رہی ہے تو بین الاقوامی منڈیوں میں اس کا اثر کیوں نہیں ہے؟ کیونکہ بین الاقوامی توانائی منڈیاں بھی امریکی صدر ٹرمپ کے جھوٹ کو پہچانتی ہیں، جانتی ہیں…
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159194-bahrain-fm-meets-on-ishaq-dar.html
Published: October 8, 2026 12:33
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر تعاون بڑھانے کے حوالے سے…
تمام وفاقی وزارتیں متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کے لیے بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں: وزیراعظم
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159193-pm-shehbaz.html
Published: October 8, 2026 12:27
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ پر پیشرف جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے خصوصی ہدایت دی کہ تمام وفاقی وزارتیں متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کے لیے بروقت ضروری اقدامات مکمل…
پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کردیا
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159192-bilawal-bhutto-nominates-jc.html
Published: October 8, 2026 12:22
پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کردیا۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکےہیں۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی…
بیلاروس کے اعلیٰ سطح وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159191-bilarus-deligation-meets-cdf-muneer.html
Published: October 7, 2026 17:42
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں…
پنشنرز کیلئے نئی سرمایہ کاری اسکیم متعارف
https://www.suchtv.pk/urdu/business/item/159190-investment-scheme-for-pension.html
Published: October 7, 2026 17:35
ایس ای سی پی نے والنٹری پنشن اسکیم کے تحت ’پیسو ایکویٹی سب فنڈ‘ متعارف کرادیا ہے، جس کی فراہمی یکم جنوری 2027 سے شروع ہوگی۔ ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام کا مقصد پنشن بچت کنندگان کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا سادہ اور کم لاگت آپشن فراہم کرنا ہے۔ ایس…
حکومت کی طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر مسائل کے حل کی طرف آئے، رانا ثنااللہ
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159189-rana-sanullah-on-pti-dialogue.html
Published: October 7, 2026 17:16
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر مسائل کے حل کی طرف آئے۔ انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر سے اب تک یہ صرف چند ہزار افراد ہی جمع کرپائے،…
اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159188-islamabad-police.html
Published: October 7, 2026 14:39
اسلام آباد پولیس نے تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری کردی۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام رینکس کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد کی گئی ہے، پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھچوانے پر بھی…
سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، قیمت میں بڑی کمی
https://www.suchtv.pk/urdu/business/item/159186-gold-rates.html
Published: October 7, 2026 12:09
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت 31 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 119ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار…
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کا 21 سالہ کیریئر اختتام پذیر
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159185-lional-messi.html
Published: October 7, 2026 12:05
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یاد گار بنا دیا۔ ای ایس پی این کے مطابق بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی نے پہلے نکولس…
ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات اور تعاون محفوظ، مستحکم اور خوشحال خطے کے قیام کے لیے ایران کی ترجیح ہے، عباس عراقچی
https://www.suchtv.pk/urdu/world/item/159184-iranian-fm-on-neighbourung-countries.html
Published: October 7, 2026 11:56
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسلسل مذاکرات اور تعاون ایک زیادہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال خطے کے قیام کے لیے ایران کی ترجیح ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی نے یہ مؤقف آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات…
خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، کے پی میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو: وزیراعظم
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159183-pm-shehbaz-on-terrorism-in-kpk.html
Published: October 7, 2026 11:51
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، ہماری خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف…
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/item/159182-pakistan-on-un.html
Published: October 7, 2026 11:46
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرار داد جرمنی اور اسپین کی جانب سے پیش کی گئی ۔پاکستان نے سرحد پارآبی تعاون کو قرارداد کےحتمی متن میں رکھنے کیلئے فعال کردار…
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر مقامی مینوفیکچررز کو تحفظات، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159181-pm-shehbaz-on-auto-industry.html
Published: October 7, 2026 11:39
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے اور مقامی مینوفیکچررز کے تحفظات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹو سیکٹر کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا، جبکہ…
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159180-preident-awards-nishan-imtiaz-to-ungs.html
Published: October 6, 2026 18:43
صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا۔ ایوان صدر میں یو این سیکریٹری جنرل کو نشان امتیاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہبازشریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق…
انسٹاگرام میں “ریڈ اونلی موڈ” نامی نئے فیچر پر کام کیے جانے کا انکشاف
https://www.suchtv.pk/urdu/technology/item/159179-instagram-red-only-mode.html
Published: October 6, 2026 18:38
میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں “ریڈ اونلی موڈ” نامی نئے فیچر پر اندرونی سطح پر کام کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے ذریعے صارف پلیٹ فارم پر موجود مواد دیکھ تو سکے گا، تاہم اس کی سرگرمیوں کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق…
پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159178-fatah-4-cruise-missile.html
Published: October 6, 2026 18:33
پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشن نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک اپنے اہداف کو…
صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پراتفاق
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159177-pm-shehbaz-and-president-zardari-meeting.html
Published: October 6, 2026 18:27
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں نے اتفاق کیا کہ کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا صورت حال پر بھی بات چیت…
حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، جب مذاکرات ہوں تو سیاسی لب ولہجے میں ہونے چاہیے: مولانا فضل الرحمان
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159176-moulana-fazal-on-govt-pti-dialogues.html
Published: October 6, 2026 18:20
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگر اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، جب مذاکرات ہوں تو سیاسی لب ولہجے میں ہونے چاہیے۔…
آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے اور ترقیاتی انقلاب کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، وزیراعظم
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/jammu-kashmir/item/159175-pm-shehbaz-on-kashmir.html
Published: October 6, 2026 14:34
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے اور ترقیاتی انقلاب کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس بات پر مشاورت کی…
ایران امریکا ثالثی پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، انتونیو گوتریس
https://www.suchtv.pk/urdu/world/item/159174-ungs-on-iran-us-dialogues.html
Published: October 6, 2026 14:02
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران امریکا ثالثی پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف مشرق وسطیٰ اور دوسری طرف یوکرین کی جنگ ہے، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان…
نئی تحقیق میں کینسر کے تیزی سے پھیلاؤ کی حیران کن وجوہات سامنے آگئیں
https://www.suchtv.pk/urdu/health/item/159173-reasons-on-cancer.html
Published: October 6, 2026 13:38
دنیا بھر میں جوان افراد میں کینسر کی متعدد اقسام کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوان افراد (50 سال سے کم عمر) میں کینسر کی مختلف اقسام کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ اس کی وجوہات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تحقیق کے…
مریم نواز کی عمانی وزیر برائے زراعت سے ملاقات، زراعت، فشریز اور لائیو اسٹاک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159172-maryum-nawaz-meets-oman-s-minister.html
Published: October 6, 2026 13:13
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے سے اسکلڈ ورکر کی مسقط آمد پر پابندی اٹھانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سے اسکلڈ ورکر کی…
آئی ایم ایف صارفین کو وزیراعظم فیول سبسڈی کی اجازت مل گئی
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159171-imf-allows-pm-fuel-subsidy.html
Published: October 6, 2026 13:07
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنےکا مطالبہ کیا ہے جبکہ سندھ نے مرکز کی شوگر پالیسی کو صوبائی خودمختاری میں مداخلت قرار دیدای ہے۔ آئی ایم ایف نے آٹو پالیسی میں ای ویز کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، تاہم آئی ایم ایف…
مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات کریں گے، وزیراعظم کی پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159170-pm-shehbaz.html
Published: October 6, 2026 13:03
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملکی ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ہے اور دوسری جانب احتجاج کے باعث برآمدات، درآمدات…
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159169-ungs-visits-pakistan.html
Published: October 5, 2026 17:12
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج (منگل کو) پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، دورے کے دوران وہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس…
سری لنکا اور انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159168-pakistan-cricket-team-announced.html
Published: October 5, 2026 16:47
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 اور ون ڈے کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق صاحبزادہ فرحان مختصر فارمیٹ کی قیادت کریں گے جبکہ شاہین آفریدی کو برقرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم اجلاس میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 سیریز کیلیے اسکواڈ اور کپتان کی…
شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے کا امکان
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159166-pakistan-cricket-team-bowlling-consultant.html
Published: October 5, 2026 14:31
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام فائنل کرلیا۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے پی سی بی کے معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ کی بطور بولنگ کنسلٹنٹ تقرر کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ شان ٹیٹ ماضی میں بھی…
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی
https://www.suchtv.pk/urdu/weather/item/159165-rain-and-flood.html
Published: October 5, 2026 14:19
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 6 سے 7 اکتوبر تک بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورراولپنڈی سمیت ملک…
ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
https://www.suchtv.pk/urdu/business/item/159164-gold-rates-increased.html
Published: October 5, 2026 14:12
فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کی رپورٹ کے مطابق بارہ سو کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہے۔…
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ کون کرے گا پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت؟ جانیے
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159163-t20-series-team.html
Published: October 5, 2026 14:06
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے احمد دانیال، سعد مسعود ،حیدر علی اور وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر ڈراپ…
اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں، فلسطینیوں کے لیے ایک بار پھر آواز اٹھا دی
https://www.suchtv.pk/urdu/entertainment/item/159162-bollywood-actress.html
Published: October 5, 2026 12:28
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی دل دہلا دینے والی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے ایک بار پھر آواز اٹھا دی۔ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر گوگل ارتھ کی جنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں جن میں رفح، خان یونس اور…
عمران خان کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159161-imran-khan.html
Published: October 5, 2026 12:24
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس…
اگر مستقبل میں امریکا یا اسرائیل حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا، ایران کی خلیجی ممالک کو سخت وارننگ
https://www.suchtv.pk/urdu/world/item/159160-iran-on-middle-east-countries.html
Published: October 5, 2026 12:17
ایران نے پڑوسی اور علاقائی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کسی حملے کے لیے ان کی سرزمین یا فوجی تنصیبات استعمال کی گئیں تو تہران کا ردعمل پہلے سے مختلف ہوگا۔ ایرانی ترجمان نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ…
یہ منطق سمجھ نہیں آتی کہ سسٹم ناکام ہوگیا تو نئے صوبے بنائیں، اسلام آباد ناکام ہو چکا ہے تو اسے تھر کے حوالے کر دیں: بلاول بھٹو
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/sindh/item/159159-bilawal-on-thar.html
Published: October 5, 2026 12:11
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے جو تبدیلی تھر میں دیکھی ہے وہ پورے پاکستان میں نظر نہیں آتی، اگر اسلام آباد ناکام ہو گیا تو اسے تھر والوں کے حوالے کر دیں۔ یہ منطق سمجھ نہیں آتی کہ سسٹم ناکام ہوگیا تو نئے صوبے بنائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ…
خیبرپختونخوا حکومت کو غلط پالیسی کا حصہ بننے پر مجبور کیا جا رہا ہے، سہیل آفریدی
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/kp-fata/item/159158-kpk-cm-afridi.html
Published: October 5, 2026 12:04
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت غلط پالیسی کا حصہ نہیں بنے گی طاقتوروں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا، ہم پر جو دہشت گردی مسلط کی گئی یہ سموچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلط کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلہ سازوں…
سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیرکا آغاز کب سے ہوگا؟ وفاقی وزیرمواصلات نے تفصیل بتا دی
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159157-sukkhar-haiderabad-motorway.html
Published: October 4, 2026 17:22
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے اگلے ماہ آغاز کی خوشخبری سناتے ہوئےکہا ایم سکس موٹروے سندھ سمیت پاکستان بھرمیں تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار دے گی۔ وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری…
وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/kp-fata/item/159156-pti-long-march-and-interior-minister-s-meeting-with-kpk-governor.html
Published: October 4, 2026 16:53
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اچانک گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے میں بڑھتی بدامنی، سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کو…
ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شرمناک شکست
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159155-wi-beats-india-by-5-wickets.html
Published: October 4, 2026 16:46
ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر 352 رنز کا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ میں شائی ہوپ نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 162 رنز اسکور کیے اور…
پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159154-kainat-imtiaz-retirmenet.html
Published: October 4, 2026 14:01
پاکستان کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق کائنات امتیاز نے 19ون ڈےاور 21ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی،کائنات امتیاز 2010 اور 2014 میں ایشین گولڈمیڈل جیتنےوالی پاکستان ٹیم…
سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159153-one-day-series.html
Published: October 4, 2026 13:21
پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، کوشال مینڈس سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سری لنکن اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، اوشکا فرنینڈو، کوشال مینڈس اور کمیل مشرا شامل ہیں جبکہ داسن شناکا، ویلالاگے، مہیش…
گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کو جیمنائی اے آئی ایپ کا حصہ بنا دیا
https://www.suchtv.pk/urdu/technology/item/159152-google-maps-service.html
Published: October 4, 2026 13:10
گوگل نےاپنی مقبول سروس میپس کوجیمنائی اے آئی ایپ کاحصہ بنا دیا، کمپنی نے میپ ٹول کو جیمنائی میں شامل کردیا ہے، تاہم فی الحال یہ سہولت صرف موبائل ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔ رپورٹس کےمطابق اس نئے ٹول کی آزمائش فروری 2026 سےجاری تھی،جس کے بعد اسے اینڈرائیڈ اور آئی…
حسن نواز کی بھارت کیخاف شاندار اننگز پر شاہد آفریدی کا اہم بیان
https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/159151-shahid-afridi-on-hassan-nawaz.html
Published: October 4, 2026 12:57
شاہد آفریدی نے حسن نواز کی بھارت کیخاف اننگز کو گولڈ میڈل کے قابل قرار دے دیا سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف حسن نواز کی شاندار اننگز کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اعلیٰ معیار کی اور ہر لحاظ سے گولڈ میڈل کے قابل اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے…
اگر مخالفین دوبارہ فوجی محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایران کا امریکا کو دوٹوک جواب
https://www.suchtv.pk/urdu/world/item/159150-iranian-fm-on-us.html
Published: October 4, 2026 12:45
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی…
وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، صدر مملکت سے ٹیلیفونک رابطہ
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159149-interior-minster-meets-pm-shehbaz.html
Published: October 4, 2026 11:12
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد محسن نقوی کے گھر پہنچے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے۔…
اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات میں اتفاق رائے ہو گیا تھا لیکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159148-interior-minister-mohsin-naqvi.html
Published: October 4, 2026 10:58
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام چیزوں پر اتفاق رائے ہو گیا تھا لیکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا میں نے کل کی میٹنگ میں بھی اپوزیشن وفد پر واضح…
کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئے تیار نہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی، طلال چوہدری
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159147-talal-ch-on-kpk-govt.html
Published: October 4, 2026 10:54
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئےتیار نہیں، کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف تعاون کا یقین دلانے میں ناکام رہی، باربار مسودہ…
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 13 گھنٹوں سے جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159146-govt-and-opposition-dialogue.html
Published: October 4, 2026 10:47
حکومت اور اپوزیشن کے درمیا ن جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے، ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسپیکر چیمبر سے چلے گئے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی رکن شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے ان کے خدشات سنے ہیں، 4 مرتبہ ڈرافٹ تبدیل کیا گیا، دہشتگردی پر…
اگر پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دیا تو پھر شاید خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف جانا پڑے: بلاول
https://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/general/item/159145-bilawal-on-kpk-govt.html
Published: October 4, 2026 10:43
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی قیادت کو دہشتگردی کے خلاف ریاست کی مدد نہ کرنے پر خبردار کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہر دوسرے دن دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی کا دھیان سیاست پر ہے،…